122

ڈیوٹی کے نام پر بد تمیزی

ڈیوٹی کے نام پر بد تمیزی
تحریر آصف شہزاد خان بٹگرام
آج دن کو علی الصبح شہداۓ خیبر پختونخواہ پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلۓ پولیس لائن بٹگرام میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد بمع اہل و عیال بغرض تفریح چھتر پلین پہنچا۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے چھتر پلین سے واپسی پر جیسے ہی نارضا موڑ پہنچاتو یکایک پولیس کا جھتہ ایکدم سےمیرے گاڑی کے سامنے کود پڑا۔ پہلے تو میں سمجھا کہ کسی نے مجھ پر حملہ کر دیا لیکن تھوڑی دیر غور کرنے کے بعد اور ٹارچز کا رخ یکایک اپنی طرف ہوتے سمجھ گیا کہ یہ تو “ زمنگ خپل پولیس “ ہیں۔ اک پل کیلۓ مجھے اپنا آپ کوئ بہت بڑا ڈاکو، ڈکیت یا قاتل لگا کیونکہ ان کا لہجہ انتہائ کرخت اور برتاو انتہائ بد تمیز تھا۔لیکن اگلے ہی لمحے خیال آیا کہ چور ڈاکو ساتھ میں اہل و عیال لیکرکیونکر کاروائ کرنے جائینگے۔ میں نے انتہائی مودبانہ انداز میں اپنے ساتھ ہونے والی بد تمیزی کے بارے میں پوچھا کہ بھائی کیا مسئلہ ہےکہتے ہیں تم نیچے اترو ہم تمہیں مسئلہ بتاتے ہیں۔میں نے کہا کہ مجھ سے کم از کم سب انسپکٹر لیول کا بندہ بات کرےکیونکہ وہی بات کرنے یا تلاشی لینے کا مجاز ہے۔ میں نے کہا کہ بھائی یہ اتنی بد تمیزی کی وجہ کیا ہے تو کہنے لگے کہ کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ کالے رنگ کی کرولا گاڑی میں ایک خاتون کو باندھ کر لایا جا رہا ہے ( حالانکہ چھتر پلین سے بٹگرام کے درمیان تین پوائینٹس پر پولیس کی موجودگی میں یہ ممکن ہی نہیں اگر خود پولیس کی ملی بھگت نہ ہو) تو میں نے عرض کی کہ جناب میری گاڑی میں اتنے بچے اور خواتین بیٹھے ہوئے ہیں کہ اس میں کسی کو باندھنا تو درکنار بیٹھنے کی بھی گنجائش نہیں ہے۔ بڑی مشکلوں سے جان چھڑا کر نکال آیا۔ مجھے قوی یقین ہے کہ کل سارا معاملہ میرے خلاف ہوگا اور مجھ ہی پر بد تمیزی کا الزام بھی ہوگا یا پھر شاید نوبت کسی جھوٹی ایف آئی آر تک بھی پہنچ جائے کیونکہ یہاں شکائت کنندہ کو پھنسانے کی روائت کوئی نئ بات نہیں۔ یہ معاملہ ڈی پی او صاحب کے نوٹس میں بھی لا چکا ہوں اور امید ہے کہ ڈی پی او صاحب ضرور ایکشن لینگے۔۔۔۔۔ لیکن۔۔۔۔۔۔ یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ پولیس کی ٹریننگ میں بہت سارے Loop Holes ہیں جن پر کام کرنا باقی ہے۔ کمیونٹی پولیس کو تب ہی own کریگی جب پولیس اپنے روئیوں میں تبدیلی لیکر آئیگی اور صحیح معنوں میں “ خپل پولیس” بن کردکھائیگی۔

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں