833

’’نئی بس سروس کا آغاز ‘‘ حکومت نے شاندار قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک ) گورنر پنجاب محمد رفیق راجوانہ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کی نئی اسلام آباد سٹی ٹور بس سروس کا افتتاح راوالپنڈی میں 10 جنوری کو کریں گے۔ افتتاحی تقریب نمایا ں شخصیات، سابقہ وزراء سیاحت ، قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران ، جڑواں شہروں کے کمشنرز، ڈی سی او ز ، میئر ز وغیرہ شرکت کریں گے۔

تقریب میں وزیراعلی کی بطور ِ مہمانِ خصوصی شرکت بھی متوقع ہے۔ اسلام آباد سٹی بس سروس ٹور کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ،چوہدری عبدالغفور خان نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں کارپوریشن کے نمایاں افسران جن میں جنرل منیجر علی اکبرملک ، منیجر فلیشمنز ہوٹل اشفاق لوٹھر، منیجر پبلسٹی اینڈ پرموشن مختار علی اور پروٹوکول افسر ارشد علی نے شرکت کی۔ چوہدری عبدالغفور خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس افتتاحی تقریب کو احسن طریقے سے منعقد کیا جائے، چھوٹے جھنڈے پی ٹی ڈی سی کے دفاتر کے اطراف میں لگائے جائیں تمام سٹاف اور آفیسرز یونیفارم میں تقریب میں شرکت کریں ۔ رنگا رنگ غبارے اور بینرز آویزاںکیے جائیں گے ۔ پولیس بینڈ قومی دھنیں بجائیں گے۔ چوہدری عبدلغفور خان نے بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی بڑی تعداد سٹی ٹور بس سروس میں شامل کی گئی ۔ جو فلیشمینز ہوٹل راولپنڈی سے اسلام آباد روانہ ہو ں گی۔ اس سروس کا افتتاح گورنر پنجاب کریں گے۔ اس بس سروس کا کرایہ لوگوں کی سہولت کیلئے نہایت کم رکھا گیا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ سیاح سہولت سے استفادہ اٹھا سکیں ۔

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں