332

10واں ایشیا کپ ہاکی،روائیتی حریف پاک بھارت ٹاکر(کل) ہوگا

ڈھاکا( روزنامہ تورغر)ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ (آج)اتوار کو ہو گا جب پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 4 بجے ہو گا۔بھارتی ٹیم ایونٹ میں مسلسل دو فتوحات کے ساتھ پہلے ہی سپر فور رائونڈ میں جگہ بنا چکی ہے، جاپان کے ساتھ میچ ڈرا ہونے
کی وجہ سے پاکستان کو اگلے رائونڈ میں رسائی کیلیے بھارت کے خلاف فتح درکار ہے، جاپان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر بھی گرین شرٹس کی سپر فور میں رسائی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کو جاپان پر 7 گولز کی برتری حاصل ہے جبکہ جاپانی ٹیم 4 گولز کے خسارے میں ہے۔پاکستان ٹیم ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے تینوں ایونٹس (1982، 1985 اور 1989)میں فاتح رہی تھی جبکہ بھارت دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکاہے، ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں 5 فتوحات کے ساتھ گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے ، بھارتی ٹیم ایک ہی میچ جیت پائی ہے

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں