482

بٹگرام انسانوں کی ذاتی دشمنی بے زبان جانوروں کو جلا بیٹھی

بٹگرام (نیوز رپورٹر) بٹگرام انسانوں کی ذاتی دشمنی بے زبان جانوروں کو جلا بیٹھی۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ چھم سرخیلی سے تعلق رکھنے والے متاثرہ شخص تسلیم خان ولد دولت خان نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ ملزمان ابراہیم، انور فراز، وارث پسران شہزادہ سکنہ بانڈہ نے ذاتی رنجش کا بدلہ ہمارے بے زبان جانوروں کو جلا کر لیا۔ ملزمان نصف شب کے قریب رات کے اندھیرے میں آۓ اور جانوروں کے باڑے کو باہر سے تالا لگا کر آگ لگا دی جسکے نتیجے میں میری دو بھینسیں اور دو بھیڑ جھلس کر ہلاک ہو گۓ۔ میں نے تھانہ بٹگرام میں ملزمان کے خلاف ایف آئ آر درج کروائ لیکن چونکہ ملزمان کافی بااثر ہیں اور انکی پشت پناہی بٹگرام گروپ کے بااثر افراد کر رہے ہیں تو پولیس نے ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ اس وقوعہ سے متاثرہ تسلیم خان روتے ہوۓ کہنے لگا کہ میرا کل اثاثہ یہی مویشی تھے جس سے میرے گھر کا چولھا جل رہا تھا اور میں دودھ بیچ کر اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پال رہا تھا لیکن ظالموں نے بے قصور جانوروں کو جلا کر نہ صرف جانوروں پر ظلم کیا بلکہ میرے بچوں کے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا۔ میں چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف، وزیر اعلی پختونخواہ، آئ جی خیبر پختونخواہ، ڈی آئ جی ہزارہ اور ڈی پی او بٹگرام سے دست بستہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ

باثر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنا کر میری داد رسی کریں اور میرے نقصان کا ازالہ کریں۔

Image may contain: one or more people and outdoorImage may contain: 1 personImage may contain: dog

Image may contain: outdoor and nature

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں