335

7 بہنوں کا اکلوتا بھائی 4 ماہ کی عمر میں یتیم ہو گیا، 😥

7 بہنوں کا اکلوتا بھائی 4 ماہ کی عمر میں یتیم ہو گیا، 😥

بیٹی خدا کی رحمت ہے لیکن جب انکی تعداد بڑھنے لگتی ہیں تو خصوصاً پختون معاشرے میں اسے رحمت خداوندی کے بجائے زحمت خداوندی سمجھا جانے لگتا ہے، پختون معاشرے میں والدین بیٹیوں کو بوجھ سمجھتے ہیں، جو انتہائی نامعقول خیال ہے، ہمارے معاشرے میں ایک بیٹی کے مقابلے میں ایک بیٹے کو 90 فیصد زیادہ ترجیح دی جاتی ہے،
بہر حال یہ الگ موضوع ہے جس پر پھر کبھی لکھنے کا ارادہ ہے
آج صبح فیس بک پر نوجوان عالم دین مولانا مفتی محمد نواز آف شنگلی پائیں کی وفات کی خبر دیکھ کر اپنے آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا، کہ میری آنکھیں کیا دیکھ رہی ہے، تین روز قبل مولانا محمد نواز سے ملاقات ہوئی تھی جو صحیح سالم حالت میں تھے، وہ ہمارے بک شاپ پر تشریف لائے تھے، مولانا مرحوم میرے چھوٹے بھائی ثناءاللہ نسیم کے جگری دوستوں میں سے ایک تھے حالانکہ عمر کے اعتبار سے وہ مجھ سے پانچ چھ سال بڑے تھے، لیکن مولانا مرحوم کی اچھے اخلاق اور خاموش پسند طبعیت نے میرے چھوٹے بھائی کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا،

مولانا مرحوم کی وفات کی خبر فیس بک پر دیکھنے کے بعد فوراً چھوٹے بھائی ثناءاللہ نسیم سے رابطہ کرنا پڑا، تو انہوں نے اس خبر کی تصدیق کی، آج بھائی کے دوست اور ایک اچھے عالم دین سے ہم سب محروم ہو گئے،

مولانا محمد نواز آبائی گاؤں شنگلی پائیں میں اقراء گلشن اقبال پبلک اسکول کے ایم ڈی اور مدرسہ البنات کے مہتم تھے،
وہ انتہائی کم گو اور بڑے سادہ مزاج کے آدمی تھے، یقین سے کہہ رہا ہوں کہ سارے گاؤں والے آج انکی جدائی پر غم سے نڈھال ہونگے،

مولانا محمد نواز مرحوم قلب کے عارضہ میں مبتلا تھے انکا 7 سال پہلے دل کا کامیاب آپریشن ہوا ، جس کے بعد وہ نارمل زندگی گزار رہے تھے، دو روز قبل انکی طبیعت خراب ہوئی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بٹگرام لایا گیا، جہاں ضروری طعبی امداد دینے کے بعد انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا، مولانا مرحوم کو سانس لینے میں دقت پیش آ رہی تھی، گذشتہ رات وہ اسی مرض میں دنیا کو خیر باد کہہ کر اگلے جہاں کو سدھار گئے،

مولانا مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ 7 بیٹیاں اور چار ماہ کا 1 اکلوتا بیٹا چھوڑ دیا،
7 بیٹیوں کی محبت تو اسے دیکھنا نصیب ہوا مگر وہ اپنے اکلوتے بیٹے کے لڑکپن کو بھی نہ دیکھ پایا، 😥

دعا ہے اللہ تعالیٰ مولانا محمد نواز مرحوم کامل مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں