545

امریکہ کے شہر نیویارک میں دھماکہ

نیویارک سٹی : نیویارک میں مین ہیٹن میں واقع ٹائم اسکوائر کے قریب بس ٹرمینل میں دھماکہ ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیر کی صبح بس ٹرمینل پر ہونے والے دھماکہ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو خالی کروانا شروع کردیا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے مشتبہ شخص بھی حراست میں لے لیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس ابھی تک دھماکے کا تعین نہیں کر پائی ہے

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں