593

جس جس کے پاس یہ موبائل فون ہے وہ31 دسمبرکے بعدواٹس ایپ استعمال نہیں کرسکے گا

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک)دنیا کی معروف انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کو اسمارٹ موبائل پر استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ اس ایپلی کیشن کو 31 دسمبر 2017 کے بعد متعدد اسمارٹ موبائل میں استعمال نہیں کیا جاسکے گا،کیوں کہ کمپنی نے متعدد موبائلز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ کوختم کرنے کا اعلان
کردیا، جی ہاں واٹس ایپ اب متعدد فونز میں کام نہیں کرسکے گی،کیونکہ دنیا کے مقبول ترین میسنجر نے ایسی ڈیوائسز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے واٹس ایپ نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا تاہم اسے التوا میں ڈال دیا تھا، لیکن اب کمپنی نے اعلان کردیا کہ 31 دسمبر 2017 کو اس پر عمل کیا جائے گا، اس عمل کے بعد لاکھوں صارفین اپنے موبائل پر واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے، انہیں اپنا موبائل اپ گریڈ کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں صارفین اس ماہ کے آخر میں واٹس ایپ کو اپنے اسمارٹ موبائل میں استعمال کرنے سے محروم ہوجائیں گے، واٹس ایپ کے مطابق 31 دسمبر 2017 میں بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10 اور ونڈوز 8.0 اور اس سے پہلے کی ڈیوائسز میں واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردی جائے گی، جس کے بعد ان پر اس چیٹ ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا، یہ سپورٹ گزشتہ سال دسمبر میں ختم ہونی تھی مگر پہلے اسے جون اور پھر دسمبر 2017 تک کے لیے التواءمیں ڈال دیا گیا، اسی طرح نوکیا ایس 40 میں واٹس ایپ کا استعمال 31 دسمبر 2018 تک ختم کردی جائے گی، جبکہ
اینڈرائیڈ ورژن 2.3.7 اور اس سے پہلے کے فون میں یہ سپورٹ یکم فروری 2020 تک ختم کردی جائے گی۔

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں