328

ٹویوٹا پاکستان کرولا Xli اور GLi کو بند کر رہا ہے!

ایک طویل عرصے سے پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین گاڑیوں میں سرفہرست ہیں۔ ٹویوٹا نے کرولا کے یہ دونوں ماڈل سال 2001-2002 میں کرولا کی نویں جنریشن کے ساتھ متعارف کروائے تھے۔ اس کے بعد سے انڈس موٹرز کی پہچان کرولا کے یہی ماڈل بنے رہےتاہم اب ایسا لگتا ہے کہ ٹویوٹا پاکستان نے ان دونوں ماڈلز کو
کراچی (ویب ڈیسک )ٹویوٹا کرولا XLi اور کرولا GLi خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یہ فیصلہ صرف برائے نام ہی نہیں کیا گیا بلکہ ایسی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں کہ ٹویوٹا انڈس 1300cc کرولا کو ہی سرے سے ختم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی ہیں کہ اس کی جگہ کوئی نئی 1300cc گاڑی پیش کی جائے گی۔ فی الحال لوگوں کا خیال ہے کہ ٹویوٹا انڈس موٹرز دراصل ہونڈا سِٹی کو ٹکر دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ اگر یہ بات درست ہے تو پھر پاکستان میں یارس یا وائیوس میں سے کوئی ایک گاڑی پیش کی جاسکتی ہے۔ چونکہ ٹویوٹا پاکستان ماضی میں ٹویوٹا تھائی لینڈ کے نقش قدم پر چلتا رہا ہے، اس لیے میرے مطابق تو ٹویوٹا یارس 2018 کی آمد پکی پکی ہے۔لیکن یہاں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ایسی تمام خبریں فی الحال سنی سنائی اور غیر مصدقہ اطلاعات پر مبنی ہیں۔ اس لیے میں یہی مشورہ دوں گا کہ کسی بھی بات پر یقین کرلینے سے پہلے اس کی سچائی کو پرکھ لینا چاہیے۔ ویسے بھی ایسی خبریں پہلی مرتبہ سامنے نہیں آئیں۔ اب سے چند سال قبل بھی اس طرح کی افواہوں نے گردش کی تھی لیکن حقیقت میں کچھ بھی تبدیل نہ ہوا۔ بہرحال، امید پر دنیا قائم ہے تو ہم بھی اچھی امید رکھ لیتے ہیں۔مستقبل قریب میں اگر ہونڈا سِٹی کے مقابلے میں ٹویوٹا کوئی چھوٹی گاڑی پیش کرتا ہے تو یہ اقدام دراصل ہونڈا پاکستان کی حکمت عملی کو اپنانے جیسا ہوگا۔ اس کے بعد ٹویوٹا کے پاس طاقتور انجن یعنی 1600cc اور 1800cc گاڑیوں کے زمرے میں ٹویوٹا کرولا ہوگی جیسا کہ ہونڈا کی سِوک ہے۔ اور نسبتاً کم قوت والے انجن یعنی 1300cc میں دوسری گاڑی جیسا کہ ہونڈا سِٹی ہے۔ بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹویوٹا یارس/وائیوس کے ایک نہیں بلکہ دو ماڈل، ہیچ بیک اور سیڈان، پیش کیے جائیں گی۔ یہ بات کس حد تک درست ہے؟ اس کا جواب تو وقت ہی بتائے گا۔ہم سب کی یہی خواہش ہے کہ پاکستان میں نت نئی گاڑیاں اور ماڈل پیش کیے جائیں۔ اور اگر ٹویوٹا وائیوس یہاں پیش کی جاتی ہے تو ہم اسے دل سے خوش آمدید کہیں گے۔ لیکن کیا آپ کے خیال میں مشہور و مقبول کرولا XLi اور GLi کو یوں ایک ساتھ رخصت کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوگا؟ ہمیں بذریعہ تبصرہ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے۔

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں