477

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا اعزاز،ایک روزہ کرکٹ

دبئی( روزنامہ تورغر )پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا اعزاز،ایک روزہ کرکٹ میں 100 چھکے مکمل کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کے ایک روزہ کرکٹ میں 100 چھکے مکمل کرلے ہیں تاہم شعیب ملک یہ اعزاز حاصل کرنے والےپانچویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ اس سے قبل سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی،انضمام الحق ،عبدالرزاق اوروسیم اکرم بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔تفصیلات کے
مطابق قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 293رنز کا ہدف دیدیا متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکن کپتان اپل تھارنگا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس کے بعد کہنا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہو گی کہ وہ میچ میں کامیابی حاصل کریں تا کہ کھلاڑیوں کا کھویا ہوا اعتماد بحال کیا جا سکے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور فخر زمان میدان میں اترے۔ لیکن پاکستانی اوپنر ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ اس کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم کی جوڑی نے ٹیم کو سنبھالا اور سکور کو آگے بڑھایا۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 75 کے سکور پر گری جب ذمہ داری سے بیٹنگ کر رہے فخر زمان بولڈ ہو گئے۔ فخر زمان نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ اس کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم کی جوڑی نے مل کر پاکستان کی اننگز کو 100 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 124 کے سکور پر گری جب محمد حفیظ کیچ آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ انہوں نے پانچ چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔قومی ٹیم میں فاسٹ باؤلر جنید خان اور رومان رئیس کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ اظہر علی اور محمد عامر ان فٹ ہونے کے سبب ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔خیال رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم اپنی پہلی ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2015ء میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستانی ٹیم نے تین دو کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں