1,350

پی ایس ایل میں شامل کی جانے والی چھٹی ٹیم ملتان کا پورا نام ملتان سلطانز رکھ دیا گیا

پاکستان سپرلیگ میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے چھٹی ٹیم ملتان کی شمولیت کا اعلان تو کر دیا گیاہے جسے شون گروپ نے خریدا ہے تاہم اب اس کا کے پورے نام اور لوگو کی بھی رونمائی کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ دنیا کی ٹاپ کی لیگز میں شامل کیا جائے تو یہ غلط نہ ہو گا ،پی ایس ایل میں پانچ ٹیمیں حصہ لیتی تھیں اور ابھی تک دوسیزن کھیلے جا چکے ہیں اور پی ایس ایل ون میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے کامیابی حاصل کی تھی اور پشاور زلمی نے پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا،تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم کا اضافہ کیا گیا تھا ،چھٹی ٹیم کیلئے فیصل آباد ،فاٹا ،حیدرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان کے نام شامل تھے لیکن ان میں سے جس ٹیم کا فیصلہ کیا گیا وہ ملتان تھی تاہم شون گروپ نے خریدا تھا اور اس ٹیم کا پورا نام ملتان سلطانز رکھا گیاہے ۔ملتان سلطانز کا آفیشل لوگو بھی لانچ کر دیاگیاہے ۔

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں