607

پیپلزپارٹی کے پاس سیاست میں کھیلنے کے لئے اب کوئی کارڈنہیں ٗ رانا شوکت علی

فیصل آبا د ( سٹاف رپو رٹر) پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 65 کے صدر و چیئر مین سٹی کو نسل 14 راناشو کت علی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے پاس سیاست میں کھیلنے کے لئے اب کوئی کارڈنہیںہے اور وہ اب صرف جھوٹ سے کام چلانے کی کوشش کرہی ہے ۔دستی فین سے احتجاج مزاحیہ ڈرامہ ہے۔عوام زرداری راج اورموجودہ حکومت کی لوڈشیڈنگ کاخوب موازنہ کرنا جانتے ہیں قمرالزمان کائرہ موجودہ حکومت کی مخالفت اورزرداری کی خوشنودی میں نوری نت بننے کی بجائے ایمانداری سے فیصلہ کریںکہ ان کابجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج بنتا ہے؟جیالے جتنے چاہیں ڈرامے کرلیں عوام اُن کی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ انتخابات میں اُن کی ضمانتیں ضبط ہو نگی۔ان احتجاجی جلوسیوں سے عوام ان کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے۔ عوام جان چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی دھوکہ بازوں ،لیٹروںکا ٹولہ ہے اور اُنہوں نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ 2018 ء کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ہاتھ سے سندھ بھی جاتا رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی جو خدمت کی ہے وہ دنیا بھی تسلیم کرتی ہے۔ حکومت کی بہترحکمت عملی سے انڈسٹریز کو مکمل بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کی وجہ ہے کہ پاکستان کی گروتھ میں اضافہ ہو ا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے چائنہ نے پیپلز پارٹی کی حکومت پر کبھی بھی اعتبار نہیں کیا بلکہ جب ہماری حکومت آئی تو چائنہ نے آگے بڑھ کر ہم پر بھروسہ کرتے ہوئے سی پیک کے معاہدے کئے اور دنیا کی سب سے بڑی انوسٹمنٹ پاکستان آئی۔

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں