669

وزیراعظم نواز شریف نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ٗ چوہد ری عمر ان کینتھ

فیصل آبا د ( سٹاف رپو رٹر)ممبرپنجا ب کو نسل و ضلعی نا ئب صدر پا کستا ن مسلم لیگ ن چوہد ری عمر ان کینتھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے چار برس کے دوران ترقی وخوشحالی کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، ضد اور ذاتی انا کی منفی سیاست پاکستان کیلئے نقصان دہ ہے، سی پیک سے بھی پاکستان کی قسمت بدل رہی ہے پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ کل تک مخالفین جو لاہور میٹروبس کے منصوبے کو جنگلا بس کہتے تھے اورعمران خان کہتے تھے کہ میں پشاور میں کھڑا ہو کر اس کی مخالفت کروں گا،آج وہ پشاور میں میٹروبس کا منصوبہ بنانے کے لئے مجبور ہو گئے ہیں،انہوںنے ملک و قوم کے چار برس ضائع کئے، اپ نے دھرنے دیئے، لا ک ڈائون کیا اور احتجاجی ریلیاں نکال کر اپنے صوبے کے عوام کو ترقی وخوشحالی سے بھی محروم رکھا، احتجاج کرتے رہے ، دھرنے دیتے رہے، لاک ڈائون کرتے رہے، معیشت کا دھڑن تختہ کرتے رہے اور جب الیکشن کا سال ایا تو اپ کو میٹروبس کے منصوبے کی یاد ائی ہے،پھر بھی ن لیگ کی یہ خواہش ہے کہ آپ پشاور میں میٹروبس کا منصوبہ الیکشن سے پہلے مکمل کرلیں اور اس ضمن میں وفاقی و پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی معاونت چاہیے تو ہم آپ کی خدمت میں ہر وقت حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل ہماری ترجیح ہے۔ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے توانائی کے کئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںجنکی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، 2485 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے 2018ء کے وسط تک مکمل کر لئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں آج کاپاکستان زیادہ ترقی یافتہ، خوشحال، پرامن او روشن ہے ۔

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں