838

نیویارک میں دھماکہ،22 افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لی

نیویارک(روزنامہ تورغر 11دسمبر 2017)امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ٹائمز سکویئر میں واقع بس ٹرمینل کے قریب دھماکہ ہواہے جس میں 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں.تفصیلات کے مطابق امریکی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے کو خالی کروانا شروع کر دیاہے جبکہ مشکوک شخص کو گرفتار بھی کیا گیاہے.

دھماکے کے باعث سیاحوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیاہے.امریکی میڈیا کا کہناہے کہ دھماکہ زمین کے نیچے واقع سرنگوں میں سے کسی ایک سرنگ میں ہوا.

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں