52

میوزک شو کینسل

آپکے سوال کا جواب

کچھ ساتھی میوزک شو کینسل ھونے پر علماء کو تنقید کا نشانہ بناکر کہتے ہیں کہ میوزک شو کینسل ھوگیا اب پورے بٹگرام میں اسلامی نظام نافذ ھوگیا ….. کچھ خرابیاں بھی بیان کرگئے جیسے زنا شراب نوشی ناپ تول میں کمی دھوکہ فراڈ بجلی چوری سمارٹ فون وغیـــــرہ وغیـــــــرہ

پہلی بات تو یہ ہے کہ میوزک شو بند کرنے کیلئے جس نے آواز آٹھائی وہ مولوی ہے نہ قاری بلکہ وہ بٹگــــــــرام میڈیا روم کا ایڈمین بھائی احسان نسیم نے پوسٹ لگایا کہ علماء اور عوام کہاں سوگئے ہیں اس بے حیا شو کو روکا جائے تو سوشل میڈیا پر موجود مذھبی لوگ یک دم لبیک کہہ کر میدان میں اترگئے اور ایک ایسا مھم چلایا کہ شو لگانے والے مجبور ھوگئے اور شو کینسل کر گئے

اب ہر طرف سے قسم قسم کے سوالات اٹھائے جارھے ہیں کہ فلاں برا کام کب ختم ھوگا فلاں کام کے خلاف قدم کیوں نہیں اٹھایا جاتا وغیرہ وغیرہ

ایک ھوتا ھے انفرادی عمل جیسے ایک بندہ شرابی ہے زانی ھے ناپ تول دھوکہ بازی کر رہا ھے یا چوری کر رہاھے تو یہ اسکا انفرادی عمل ہے وہ چپکے سے جاکر کرتا ھے ہاں اگر کچھ لوگ پوسٹر چاپ کر فیس بک پر اشتھار لگائے کہ فلاں دن فلاں مقام پر مشترکہ زنا کریں گے مشترکہ چوری کریں گے مشرکہ شراب پئیں گے مشرکہ فراڈ اور دھوکہ دیں گے پھر منع کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی کرکے سلاخوں کے پیچھے بند نہ کیا تو پھر آپ چاھے جو الزام لگائے ہمیں قبول ھوگا اور اسی کو اجتماعی عمل کہتے ہیں

رہی بات اور ساری برائیوں کی جن کا وقتا فوقتا علماء ممبروں پر بیٹھ کر صبح و شام آپ لوگوں کو منع کر رہے ہیں اور تبلیغی حضرات گھر گھر جاکر امر بالمعروف ونہی عن المنکر پر کام کر رہے ہیں اب ھم ٹھیک نہیں ھو رہے تو اسمیں علماء کی کوئی غلطی نہیں اب اگر تم لوگ ان سے ٹھیک نہیں ھورہے تو گناہ کس کا؟ مولوی جب سختی کرتا ہے پھر تم ہی لوگ سوات کی طالبان کی رٹ لگائے بیٹھتے ھو ہاں بھائی ضلع کا امن خراب ھورہاھے وغیرہ وغیرہ

کچھ ساتھی بہنوں کی وراثت میں حصے پر بھت زور لگا رہے ہیں تو انکے لئے عرض ہیکہ مولوی یا مذھبی لوگ آپ لوگوں کی وراثت تقسیم نہیں کریں گے بلکہ تقسیم آپ لوگ کریں گے طریقہ مولوی ہی بتائیں گے حصے بنانا اگر آپ کو مشکل ھو تو مولوی کے پاس جاو بغیر معاوضے کے تقسیم کرلیگا
وراثت میں حصہ خود نہیں دیتے اور گناہ سارا مولوی اور مذھبی لوگوں کے سر تھوپا جاتا ھے اے کوئی مزاق اے

آخــــــــــــــــــری بات……….. یہ لازمی نہیں کہ تم شراب پیو یا زنا کار ھو تو اب تم کوئی اچھا کام نہیں کر سکتے یا کسی کو برائی سے منع نہیں کر سکتے یا کوئی بھت ساری خرابیوں کو دیکھ کر بجائے ٹھیک کرنے کہ اور خرابیاں بھی شامل کرنا چاھے تو یہ بلکل غلط نظریہ ہے اس نظریے پر جانے والے علاقے کے خیر خواہ نہیں ھو سکتے

میرے غیرت مند بے باک نڈر نوجوان سوشل ایکٹویسٹ ساتھیوں کبھی بھی کسی بھی جگہ غلط کام دیکھو فورا سے پہلے گروپوں کی شکل میں اس حرام اور بے ھودہ کام کو احسن طریقے سے رکوانے کی کوشش کرو یہ ضلع مذھبی طبقے سے بھرا پڑا ھے ان شاء اللہ ہر برائی کو پر امن طریقے سے روکنے کی بھر پور کوشش کریں گے

ابو مصعب الدیشانی

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں