463

بھارتی ادکارہ دپیکا سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے،بیٹا پیدا ہونے پر ماں باپ دونوں خوشی سے نہال ہوگئے۔

پرینیتی کا کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ جنہوں نے ڈرامہ سیریل ’’دیا اور باتی ہم‘‘ سے شہرت حاصل کی ،ان کے ہاں بھارت کے شہر ممبئی کے نجی ہسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی، بیٹا پیدا ہونے کی خبر سنتے ہی اداکارہ اور ان کے شوہر خوشی سے نہال ہوگئے جبکہ اداکارہ کے شوہر و ہدایتکار روہت راج گویال کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔دپیکا حمل کے دوران بھی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے نقش قدم پر چلتی رہیں ،یہی نہیں اداکارہ نے ان دنوں نہ صرف ر یمپ پر واک کی بلکہ کئی فوٹو شوٹ بھی کروائے جس کے نتیجے میں انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ دپیکا سنگھ نے ڈرامہ سیریل ’’دیا اورباٹی ہم ‘‘ کے ہدایت کار روہت راج سے 2014 میں شادی کی تھی۔

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں