597

بازار حصص میں کھرب روپے سے زائد کا ریکارڈ اضافہ

کراچی : کاروبار کے پہلے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور کے ایس ملکی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتا ہوا52300پوائنٹس کی بلند ترین سطح بند ہوا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم10ہزار179ارب سے بڑھ کر10ہزار289ارب روپے جاپہنچا۔ پیرکو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں636.96پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس51750.91پوائنٹس سے بڑھ کر52387.87پوئنٹس پرجاپہنچااسی طرح401.21پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس27930.29پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس35355.64پوائنٹس سے بڑھ کر35740.31پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ />/>کےسرمائےمیں1کھرب10ارب2کروڑ61لاکھ6ہزار264روپے کااضافہ ریکارڈکیا گیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم10ہزار179ارب92کروڑ33لاکھ72ہزار168روپے سے بڑھ کر10ہزار289ارب94کروڑ94لاکھ78ہزار432روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز35کروڑ28لاکھ4ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو23ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ گزشتہ جمعہ34کروڑ67لاکھ5ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو18 ارب روپے تک محدود رہی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کے روزمجموعی طوپر405کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسے213کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،177میںکمی اور15کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے اینگرو پولیمر3کروڑ59لاکھ، دوست اسٹیل لمیٹڈ1کروڑ95لاکھ، بینک آف پنجاب1کروڑ20لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ87ہزار اور ازگارڈنائن97لاکھ68ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو کے بھائو میں41.40روپے اور نیشنل ریفائنری کے بھائو میں27.58روپے کا اضافہ جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھائو میں250روپے اور وائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھائو میں38.20روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں